۲-سموئیل 22:1-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. جب خُداوند نے داؤُد کو اُس کے سب دُشمنوں اور ساؤُل کے ہاتھ سے رہائی دی تو اُس نے خُداوند کے حضُور اِس مضمُون کا گِیت سُنایا۔

2. وہ کہنے لگا:-خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چُھڑانے والاہے۔

3. خُدا میری چٹان ہے ۔ مَیں اُسی پر بھروسارکُھّوں گا۔وُہی میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ ہے ۔ میرا اُونچابُرج اور میری پناہ ہے۔میرے نجات دینے والے! تُو ہی مُجھے ظُلم سے بچاتاہے۔

4. مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پُکارُوںگا ۔یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

5. کیونکہ مَوت کی مَوجوں نے مُجھے گھیرا۔بیدِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔

6. پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں۔مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے ۔

7. اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کو پُکارا۔مَیں اپنے خُدا کے حضُور چِلاّیا۔اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنیاور میری فریاد اُس کے کان میں پُہنچی۔

8. تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھیاور آسمان کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائیاور ہِل گئِیں ۔ اِس لِئے کہ وہ غضبناک ہُؤا۔

9. اُس کے نتھنوں سے دُھواں اُٹھااور اُس کے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی۔کوئلے اُس سے دہک اُٹھے۔

10. اُس نے آسمانوں کو بھی جُھکا دِیا اور نِیچے اُتر آیااور اُس کے پاؤں تلے گہری تارِیکی تھی۔

11. وہ کرُّوبی پر سوار ہو کراُڑااور ہوا کے بازُوؤں پر دِکھائی دیا

12. اور اُس نے اپنے چَوگِرد تارِیکی کو اور پانی کےاِجتماعاور آسمان کے دَلدار بادلوں کو شامِیانے بنایا۔

13. اُس جھلک سے جو اُس کے آگے آگے تھیآگ کے کوئلے سُلگ گئے ۔

14. خُداوند آسمان سے گرجااور حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی۔

15. اُس نے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔اور بِجلی سے اُن کو شِکست دی ۔

16. تب خُداوند کی ڈانٹ سے۔اُسکے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے۔سمُندر کی تھاہ دِکھائی دینے لگیاور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔

17. اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیااور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔

18. اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوترکھنے والوں سےمُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نِہایت زبردستتھے۔

19. وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آپڑےپر خُداوند میرا سہارا تھا ۔

۲-سموئیل 22