اور اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ د اؤُد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں یہُوداہ کے شہروں میں سے کِسی میں چلا جاؤں؟خُداوند نے اُس سے کہا جا ۔داؤُد نے کہا کِدھر جاؤُں؟اُس نے فرمایا حبرُو ن کو۔