۲-سموئیل 13:24-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. سو ابی سلو م بادشاہ کے پاس آ کر کہنے لگا کہ تیرے خادِم کے ہاں بھیڑوں کے بال کترنے والے آئے ہیں سو مَیں مِنّت کرتا ہُوں کہ بادشاہ مع اپنے مُلازِموں کے اپنے خادِم کے ساتھ چلے۔

25. تب بادشاہ نے ابی سلو م سے کہا نہیں میرے بیٹے ہم سب کے سب نہ چلیں تا نہ ہو کہ تُجھ پر ہم بوجھ ہو جائیں اور وہ اُس سے بجِد ہُؤا تَو بھی وہ نہ گیا پر اُسے دُعا دی۔

26. تب ابی سلو م نے کہا اگر اَیسا نہیں ہو سکتا تو میرے بھائی امنُو ن کو تو ہمارے ساتھ جانے دے ۔بادشاہ نے اُس سے کہا وہ تیرے ساتھ کیوں جائے؟۔

27. لیکن ابی سلو م اَیسا بجِد ہُؤا کہ اُس نے امنُو ن اور سب بادشاہ زادوں کو اُس کے ساتھ جانے دِیا۔

۲-سموئیل 13