۲-سموئیل 10:17-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. اور داؤُد کو خبر مِلی ۔ سو اُس نے سب اِسرائیلِیوں کو اِکٹھّا کِیا اور یَردن کے پار ہو کر حلام میں آیا اور ارامیوں نے داؤُد کے مُقابِل صف آرائی کی اور اُس سے لڑے۔

18. اور ارامی اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور داؤُد نے ارامیوں کے سات سَو رتھوں کے آدمی اور چالِیس ہزار سوار قتل کر ڈالے اور اُن کی فَوج کے سردار سُوبک کو اَیسا مارا کہ وہ وہِیں مَر گیا۔

19. اور جب اُن بادشاہوں نے جو ہدد عزر کے خادِم تھے دیکھا کہ وہ اِسرائیلِیوں سے ہار گئے تو اُنہوں نے اِسرائیلِیوں سے صُلح کر لی اور اُن کی خِدمت کرنے لگے ۔ غرض ارامی بنی عمُّون کی پِھر کُمک کرنے سے ڈرے۔

۲-سموئیل 10