۲-سلاطِین 9:14-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. سو یاہُو بِن یہُوسفط بِن نِمسی نے یُورا م کے خِلاف سازِش کی (اور یُورا م سارے اِسرا ئیل سمیت شاہِ ارا م حزائیل کے سبب سے راما ت جِلعاد کی حِمایت کر رہا تھا۔

15. لیکن یُورا م بادشاہ لَوٹ گیا تھا تاکہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ ارا م حزائیل سے لڑتے وقت ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے) تب یاہُو نے کہا اگر تُمہاری مرضی یِہی ہے تو کوئی یزرعیل جا کر خبر کرنے کے لِئے اِس شہر سے بھاگنے اور نِکلنے نہ پائے۔

16. اور یاہُو رتھ پر سوار ہو کر یزرعیل کو گیا کیونکہ یُورا م وہِیں پڑا ہُؤا تھا اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ یُورا م کی مُلاقات کو آیا ہُؤا تھا۔

۲-سلاطِین 9