۲-سلاطِین 3:26-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

26. جب شاہِ موآ ب نے دیکھا کہ جنگ اُس کے لِئے نِہایت سخت ہو گئی تو اُس نے سات سَو شمشیر زن مرد اپنے ساتھ لِئے تاکہ صف چِیر کر شاہِ ادُو م تک جا پڑیں پر وہ اَیسا نہ کر سکے۔

27. تب اُس نے اپنے پہلوٹھے بیٹے کو لِیا جو اُس کی جگہ بادشاہ ہوتا اور اُسے دِیوار پر سوختنی قُربانی کے طَور پر گُذرانا ۔ یُوں اِسرا ئیل پر قہرِ شدِید ہُؤا۔ سو وہ اُس کے پاس سے ہٹ گئے اور اپنے مُلک کو لَوٹ آئے۔

۲-سلاطِین 3