۲-سلاطِین 13:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور شاہِ یہُودا ہ اخزیا ہ کے بیٹے یُوآ س کے تیئِیسویں برس سے یاہُو کا بیٹا یہُوآ خز سامرِ یہ میں اِسرا ئیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سترہ برس سلطنت کی۔

2. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعا م کے گُناہوں کی پَیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ۔ اُس نے اُن سے کنارہ نہ کِیا۔

3. اور خُداوند کا غُصّہ بنی اِسرائیل پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو بار بار شاہِ ارا م حزا ئیل اور حزا ئیل کے بیٹے بِن ہدد کے قابُو میں کر دِیا۔

4. اور یہُوآ خز خُداوند کے حضُور گِڑگِڑایا اور خُداوند نے اُس کی سُنی کیونکہ اُس نے اِسرا ئیل کی مظلُومی کو دیکھا کہ ارا م کا بادشاہ اُن پر کَیسا ظُلم کرتا ہے۔

5. (اور خُداوند نے بنی اِسرائیل کو ایک نجات دینے والا عِنایت کِیا ۔ سو وہ ارامیوں کے ہاتھ سے نِکل گئے اور بنی اِسرائیل پہلے کی طرح اپنے ڈیروں میں رہنے لگے۔

۲-سلاطِین 13