1. اور یاہُو کے ساتویں برس یہُوآ س بادشاہ ہُؤا اور اُس نے یروشلیِم میں چالِیس برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام ضِبیا ہ تھا جو بیرسبع کی تھی۔
2. اور یہُوآ س نے اِس تمام عرصہ میں جب تک یہوید ع کاہِن اُس کی تعلِیم و تربِیّت کرتا رہا وُہی کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔
3. تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے اور لوگ ہنُوز اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔