۲- توارِیخ 36:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور مُلک کے لوگوں نے یُوسیا ہ کے بیٹے یہُوآ خز کو اُس کے باپ کی جگہ یروشلیِم میں بادشاہ بنایا۔

2. یہُوآ خز تیئِیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا ۔ اُس نے تِین مہِینے یروشلیِم میں سلطنت کی۔

3. اور شاہِ مِصر نے اُسے یروشلیِم میں تخت سے اُتار دِیا اور مُلک پر سَو قِنطار چاندی اور ایک قِنطار سونا جُرمانہ کِیا۔

4. اور شاہِ مِصر نے اُس کے بھائی اِلیا قِیم کو یہُودا ہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر یہُو یقِیم رکھّا اورنِکوہ اُس کے بھائی یہُوآ خز کو پکڑ کر مِصر کو لے گیا۔

5. یہُو یقِیم پچِّیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے گیارہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کی نظر میں بُرا تھا۔

۲- توارِیخ 36