۲- توارِیخ 33:19-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. اُس کی دُعا اور اُس کا قبُول ہونا اور اُس کی خاکساری سے پہلے کی سب خطائیں اور اُس کی بے اِیمانی اور وہ جگہیں جہاں اُس نے اُونچے مقام بنوائے اور یسِیرتیں اور کھودی ہُوئی مُورتیں کھڑی کِیں یہ سب باتیں حُوز ی کی تارِیخ میں قلمبند ہیں۔

20. اور منسّی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے اُسی کے گھر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا امُون اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

21. امُون بائِیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔

22. اور جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے وُہی اُس نے کِیا جَیسا اُس کے باپ منسّی نے کِیا تھا اور امُون نے اُن سب کھودی ہُوئی مُورتوں کے آگے جو اُس کے باپ منسّی نے بنوائی تِھیں قُربانیاں کِیں اور اُن کی پرستِش کی۔

23. اور وہ خُداوند کے حضُور خاکسار نہ بنا جَیسا اُس کا باپ منسّی خاکسار بنا تھا بلکہ امُون نے گُناہ پر گُناہ کِیا۔

24. سو اُس کے خادِموں نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُسی کے گھر میں اُسے مار ڈالا۔

25. پر اہلِ مُلک نے اُن سب کو قتل کِیا جِنہوں نے امُون بادشاہ کے خِلاف سازِش کی تھی اور اہلِ مُلک نے اُس کے بیٹے یُوسیاہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔

۲- توارِیخ 33