9. اور حِزقیاہ نے کاہِنوں اور لاویوں سے اُن ڈھیروں کے بارے میں پُوچھا۔
10. تب سردار کاہِن عزریا ہ نے جو صدُو ق کے خاندان کا تھا اُسے جواب دِیا کہ جب سے لوگوں نے خُداوند کے گھر میں ہدئے لانا شرُوع کِیا تب سے ہم کھاتے رہے اور ہم کو کافی مِلا اور بُہت بچ رہا ہے کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو برکت بخشی ہے اور وُہی بچا ہُؤا یہ بڑا انبار ہے۔
11. تب حِزقیاہ نے حُکم کِیا کہ خُداوند کے گھر میں کو ٹھرِیاں تیّار کریں ۔ سو اُنہوں نے اُن کو تیّار کِیا۔
12. اور وہ ہدئے اور وہ دَہ یکیاں اور مُقدّس کی ہُوئی چِیزیں دِیانت داری سے لاتے رہے اور اُن پر کنعنیا ہ لاوی مُختار تھا اور اُس کا بھائی سِمعی نائِب تھا۔