۲- توارِیخ 31:13-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور یحیئیل اور عززیا ہ اورنحات اور عساہیل اور یرِیمو ت اور یُوز بد اور اِلی ایل اور اِسماکیا ہ اور محت اور بِنایا ہ حِزقیاہ بادشاہ اور خُدا کے گھر کے سردار عزریا ہ کے حُکم سے کنعنیا ہ اور اُس کے بھائی سِمعی کے ماتحت پیشکار تھے۔

14. اور مشرِقی پھاٹک کا دربان یِمنہ لاوی کا بیٹا قور ے خُدا کی رضا کی قُربانیوں پر مُقرّر تھا تاکہ خُداوند کے ہدیوں اور پاکترِین چِیزوں کو بانٹ دِیا کرے۔

15. اور اُس کے ماتحت عدن اورمِنیمِین اور یشُو ع اور سمعیا ہ اور امریا ہ اورسکنیا ہ کاہِنوں کے شہروں میں اِس عُہدہ پر مُقرّر تھے کہ اپنے بھائیوں کو کیا بڑے کیا چھوٹے اُن کے فرِیقوں کے مُوافِق حِصّہ دِیا کریں۔

16. اور اِن کے عِلاوہ اُن کو بھی دیں جو تِین برس کی عُمر سے اور اُس سے اُوپر اُوپر مَردوں کے نسب نامہ میں شُمار کِئے گئے یعنی اُن کو جو اپنے اپنے فرِیق کی بارِیوں پراپنے اپنے ذِمّہ کی خِدمت کو ہر روز کے فرض کے مُطابِق انجام دینے کو خُداوند کے گھر میں جاتے تھے۔

۲- توارِیخ 31