۲- توارِیخ 27:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. وہ بنی عمُّون کے بادشاہ سے بھی لڑا اور اُن پر غالِب ہُؤا اور اُسی سال بنی عمُّون نے ایک سَو قِنطار چاندی اور دس ہزار کُر گیہُوں اور دس ہزار کُر جَو اُسے دِئے اور اُتنا ہی بنی عمُّون نے دُوسرے اور تِیسرے برس بھی اُسے دِیا۔

6. سو یُوتام زبردست ہو گیا کیونکہ اُس نے خُداوند اپنے خُدا کے آگے اپنی راہیں درُست کی تِھیں۔

7. اور یُوتام کے باقی کام اور اُس کی سب لڑائیاں اور اُس کے طَور طریقے اِسرائیل اور یہُودا ہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں قلمبند ہیں۔

8. وہ پچِّیس برس کا تھا جب سلطنت کرنے لگا اور اُس نے سولہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔

9. اور یُوتام اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا آخز اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

۲- توارِیخ 27