۲- توارِیخ 23:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور ساتویں برس یہویدع نے زور پکڑا اور سینکڑوں کے سرداروں یعنی عزریا ہ بِن یہُورا م اور اِسمٰعیل بِن یہُوحنا ن اور عزریا ہ بِن عوبید اور معسیا ہ بِن عدایا ہ اور الیسافط بِن زِکر ی سے عہد باندھا۔

2. وہ یہُودا ہ میں پِھرے اور یہُودا ہ کے سب شہروں میں سے لاویوں کو اور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو اِکٹّھا کِیا اور وہ یروشلیِم میں آئے۔

3. اور ساری جماعت نے خُدا کے گھر میں بادشاہ کے ساتھ عہد باندھا اور یہُوید ع نے اُن سے کہا دیکھو یہ شاہزادہ جَیسا خُداوند نے بنی داؤُد کے حق میں فرمایا ہے سلطنت کرے گا۔

4. جو کام تُم کو کرنا ہے وہ یہ ہے کہ تُم کاہِنوں اور لاویوں میں سے جو سبت کو آتے ہو ایک تِہائی دربان ہوں۔

5. اور ایک تِہائی شاہی محلّ پر اور ایک تِہائی بُنیاد کے پھاٹک پر اور سب لوگ خُداوند کے گھر کے صحنوں میں ہوں۔

6. پر خُداوند کے گھر میں سِوا کاہِنوں کے اور اُن کے جو لاویوں میں سے خِدمت کرتے ہیں اَور کوئی نہ آنے پائے ۔ وُہی اندر آئیں کیونکہ وہ مُقدّس ہیں ۔ لیکن سب لوگ خُداوند کا پہرہ دیتے رہیں۔

7. اور لاوی اپنے اپنے ہاتھ میں اپنے ہتھیار لِئے ہُوئے بادشاہ کو چاروں طرف سے گھیرے رہیں اور جو کوئی ہَیکل میں آئے قتل کِیا جائے اور بادشاہ جب اندر آئے اور باہر نِکلے تو تُم اُس کے ساتھ رہنا۔

۲- توارِیخ 23