۲- توارِیخ 22:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جَیسا اخی ا ب کے خاندان نے کِیا تھا کیونکہ اُس کے باپ کے مَرنے کے بعد وُہی اُس کے مُشِیر تھے جِس سے اُس کی بربادی ہُوئی۔

5. اور اُس نے اُن کے مشورہ پر عمل بھی کِیا اور شاہِ اِسرائیل اخی ا ب کے بیٹے یہُورام کے ساتھ شاہِ ارا م حزائیل سے راما ت جِلعاد میں لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یہُورا م کو زخمی کِیا۔

6. اور وہ یزرعیل کو اُن زخموں کے عِلاج کے لِئے لَوٹا جو اُسے رامہ میں شاہِ ارا م حزائیل کے ساتھ لڑتے وقت اُن لوگوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُودا ہ یہُورا م کا بیٹا عزریا ہ یہُورام بِن اخی ا ب کو یزرعیل میں دیکھنے گیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔

7. اور اخزیا ہ کی ہلاکت خُدا کی طرف سے یُوں ہُوئی کہ وہ یہُورا م کے پاس گیا کیونکہ جب وہ پُہنچا تو یہُورا م کے ساتھ یاہُو بِن نِمسی سے لڑنے کو گیا جِسے خُداوند نے اخی ا ب کے خاندان کو کاٹ ڈالنے کے لِئے مَسح کِیا تھا۔

8. اور جب یاہُو اخی ا ب کے خاندان کو سزا دے رہا تھا تو اُس نے یہُودا ہ کے سرداروں اور اخزیا ہ کے بھائیوں کے بیٹوں کو اخزیا ہ کی خِدمت کرتے پایا اور اُن کو قتل کِیا۔

۲- توارِیخ 22