10. جب اخزیا ہ کی ماں عتلیا ہ نے دیکھا کہ اُس کا بیٹامَر گیا تو اُس نے اُٹھ کر یہُودا ہ کے گھرانے کی ساری شاہی نسل کو نابُود کر دِیا۔
11. لیکن بادشاہ کی بیٹی یہُوسبعت اخزیا ہ کے بیٹے یُوآ س کو بادشاہ کے بیٹوں کے بِیچ سے جو قتل کِئے گئے چُرا لے گئی اور اُسے اور اُس کی دایہ کو بِستروں کی کوٹھری میں رکھّا۔ سو یہُورا م بادشاہ کی بیٹی یہُوید ع کاہِن کی بِیوی یہُوسبعت نے (چُونکہ وہ اخزیا ہ کی بہن تھی) اُسے عتلیا ہ سے اَیسا چُھپایا کہ وہ اُسے قتل کرنے نہ پائی۔
12. اور وہ اُن کے پاس خُدا کی ہَیکل میں چھ برس تک چُھپا رہا اورعتلیا ہ مُلک پرحُکومت کرتی رہی۔