1. اور یہُوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کابیٹا یہُورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔
2. اور اُس کے بھائی جو یہُوسفط کے بیٹے تھے یہ تھے یعنی عزریا ہ اور یحی ایل اور زکریا ہ اور عزریا ہ اور مِیکائیل اور سفطیاہ ۔ یہ سب شاہِ اِسرائیل یہُوسفط کے بیٹے تھے۔