۲- توارِیخ 17:8-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور اُن کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی سمعیا ہ اور نتنیا ہ اور زبدیا ہ اورعسا ہیل اور سمِیرا موت اور یہُو نتن اور ادُو نیاہ اور طُوبیا ہ اور طُو ب ادُونیاہ لاویوں میں سے اور اِن کے ساتھ الِیسمع اور یہُورا م کاہِنوں میں سے تھے۔

9. سو اُنہوں نے خُداوند کی شرِیعت کی کِتاب ساتھ رکھ کر یہُودا ہ کو تعلِیم دی اور وہ یہُودا ہ کے سب شہروں میں گئے اور لوگوں کو تعلِیم دی۔

10. اور خُداوند کا خَوف یہُودا ہ کے گِرداگِرد کے مُمالِک کی سب سلطنتوں پر چھا گیا یہاں تک کہ اُنہوں نے یہُوسفط سے کبھی جنگ نہ کی۔

11. اور بعض فِلستی یہُوسفط کے پاس ہدئے اور خِراج میں چاندی لائے اور عرب کے لوگ بھی اُس کے پاس ریوڑ لائے یعنی سات ہزار سات سَو مینڈھے اور سات ہزار سات سَو بکرے۔

12. اور یہُوسفط بُہت ہی بڑھا اور اُس نے یہُودا ہ میں قلعے اور ذخِیرہ کے شہر بنائے۔

13. اور یہُودا ہ کے شہروں میں اُس کے بُہت سے کاروباراور یروشلیِم میں اُس کے جنگی مَرد یعنی زبردست سُورما تھے۔

14. اور اُن کا شُمار اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق یہ تھا ۔ یہُودا ہ میں سے ہزاروں کے سردار یہ تھے ۔ سردار عدنہ اور اُس کے ساتھ تِین لاکھ زبردست سُورما۔

۲- توارِیخ 17