15. اور اُس سے دُوسرے درجہ پر سردار یہُوحنا ن اور اُس کے ساتھ دو لاکھ اسّی ہزار۔
16. اور اُس سے نِیچے عمسیا ہ بِن زِکر ی تھا جِس نے اپنے کو بخُوشی خُداوند کے لِئے پیش کِیا تھا اور اُس کے ساتھ دو لاکھ زبردست سُورما تھے۔
17. اور بِنیمِین میں سے الِید ع ایک زبردست سُورما تھا اور اُس کے ساتھ کمان اور سِپر سے مُسلّح دو لاکھ تھے۔
18. اور اُس سے نِیچے یہُوز بد تھا اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ اسّی ہزار تھے جو جنگ کے لِئے تیّار رہتے تھے۔
19. یہ بادشاہ کے خِدمت گُذار تھے اور اُن سے الگ تھے جِن کو بادشاہ نے تمام یہُودا ہ کے فصِیل دار شہروں میں رکھّا تھا۔