۲- توارِیخ 16:9-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. کیونکہ خُداوند کی آنکھیں ساری زمِین پر پِھرتی ہیں تاکہ وہ اُن کی اِمداد میں جِن کا دِل اُس کی طرف کامِل ہے اپنے تئِیں قوِی دِکھائے ۔ اِس بات میں تُو نےبے وُقُوفی کی کیونکہ اب سے تیرے لِئے جنگ ہی جنگ ہے۔

10. تب آسا نے اُس غَیب بِین سے خفُا ہو کر اُسے قَیدخانہ میں ڈال دِیا کیونکہ وہ اُس کلام کے سبب سے نِہایت غضبناک ہُؤا اور آسا نے اُس وقت لوگوں میں سے بعض اَوروں پر بھی ظُلم کِیا۔

11. اور دیکھو آسا کے کام شرُوع سے آخِر تک یہُودا ہ اور اِسرائیل کے بادشاہوں کی کِتاب میں قلمبند ہیں۔

12. اور آسا کی سلطنت کے اُتنالِیسویں برس اُس کے پاؤں میں ایک روگ لگا اور وہ روگ بُہت بڑھ گیا تَو بھی اپنی بِیماری میں وہ خُداوند کا طالِب نہیں بلکہ طبِیبوں کا خواہاں ہُؤا۔

۲- توارِیخ 16