۲- توارِیخ 14:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور آسا کے پاس بنی یہُوداہ کے تِین لاکھ آدمِیوں کا لشکر تھا جو ڈھال اور بھالا اُٹھاتے تھے اور بِنیمِین کے دو لاکھ اسّی ہزار تھے جو ڈھال اُٹھاتے اور تِیر چلاتے تھے ۔ یہ سب زبردست سُورما تھے۔

9. اور اِن کے مُقابلہ میں زارح کُوشی دس لاکھ کی فَوج اور تِین سَو رتھوں کو لے کر نِکلا اور مریسہ میں آیا۔

10. اور آسا اُس کے مُقابلہ کو گیا اور اُنہوں نے مریسہ کے بِیچ صفاتہ کی وادی میں جنگ کے لِئے صف باندھی۔

11. اور آسا نے خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کی اور کہا اَے خُداوند زورآور اور کمزور کے مُقابلہ میں مدد کرنے کو تیرے سِوا اَور کوئی نہیں ۔ اَے خُداوند ہمارے خُدا تُو ہماری مدد کر کیونکہ ہم تُجھ پر بھروسا رکھتے ہیں اور تیرے نام سے اِس انبوہ کا سامنا کرنے آئے ہیں ۔ تُو اَے خُداوند ہمارا خُدا ہے ۔ اِنسان تیرے مُقابلہ میں غالِب ہونے نہ پائے۔

12. پس خُداوند نے آسا اور یہُودا ہ کے آگے کُوشِیوں کو مارا اور کُوشی بھاگے۔

۲- توارِیخ 14