۲- توارِیخ 14:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور ابیا ہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا آسا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا ۔ اُس کے دِنوں میں دس برس تک مُلک میں امن رہا۔

2. اور آسا نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کے حضُور بھلا اور ٹِھیک تھا۔

3. کیونکہ اُس نے اجنبی مذبحوں اور اُونچے مقاموں کو دُور کِیا اور لاٹوں کو گِرا دِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا۔

۲- توارِیخ 14