18. اور رحبعا م نے محالات کو جو یریمو ت بِن داؤُد اور الِیا ب بِن یسّی کی بیٹی ابی خیل کی بیٹی تھی بیاہ لِیا۔
19. اُس کے اُس سے بیٹے پَیدا ہُوئے یعنی یعو س اور سمَریا ہ اور زہم۔
20. اُس کے بعد اُس نے ابی سلو م کی بیٹی معکہ کو بیاہ لِیا جِس کے اُس سے ابیا ہ اورعتّی اور زِیزا اور سلُومِیت پَیدا ہُوئے۔
21. اور رحبعا م ابی سلو م کی بیٹی معکہ کو اپنی سب بِیویوں اور حرموں سے زیادہ پیار کرتا تھا (کیونکہ اُس کی اٹھارہ بِیویاں اور ساٹھ حرمیں تِھیں اور اُس سے اٹھائِیس بیٹے اور ساٹھ بیٹِیاں پَیدا ہُوئِیں)۔
22. اور رحبعا م نے ابیا ہ بِن معکہ کو پیشوا مُقرّر کِیا تاکہ اپنے بھائیوں میں سردار ہو کیونکہ اُس کا اِرادہ تھا کہ اُسے بادشاہ بنائے۔
23. اور اُس نے ہوشیاری کی اور اپنے بیٹوں کو یہُودا ہ اور بِنیمِین کی ساری مملکت کے بِیچ ہر فصِیل دار شہر میں الگ الگ کر دِیا اور اُن کو بُہت خُورِش دی اور اُن کے لِئے بُہت سی بِیویاں تلاش کِیں۔