۱-یُوحنّا 5:19-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. ہم جانتے ہیں کہ ہم خُدا سے ہیں اور ساری دُنیا اُس شرِیر کے قبضہ میں پڑی ہُوئی ہے۔

20. اور یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ اُس کو جو حقِیقی ہے جانیں اور ہم اُس میں جو حقِیقی ہے یعنی اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح میں ہیں ۔ حقِیقی خُدا اور ہمیشہ کی زِندگی یِہی ہے۔

21. اَے بچّو! اپنے آپ کو بُتوں سے بچائے رکھّو۔

۱-یُوحنّا 5