۱-کُرِنتھِیوں 16:15-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. اَے بھائِیو! تُم ستِفناس کے خاندان کو جانتے ہو کہ وہ اَخِیہ کے پہلے پَھل ہیں اور مُقدّسوں کی خِدمت کے لِئے مُستعِد رہتے ہیں۔

16. پس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور مِحنت میں شرِیک ہے۔

17. اور مَیں ستِفنا س اور فرتُونا تُس اور اخیکُس کے آنے سے خُوش ہُوں کیونکہ جو تُم سے رہ گیا تھا اُنہوں نے پُورا کر دِیا۔

18. اور اُنہوں نے میری اور تُمہاری رُوح کو تازہ کِیا ۔ پس اَیسوں کو مانو۔

19. آسیہ کی کلِیسیائیں تُم کو سلام کہتی ہیں ۔ اَکوِلہ اور پَرِسکہ اُس کلِیسیا سمیت جو اُن کے گھر میں ہے تُمہیں خُداوند میں بُہت بُہت سلام کہتے ہیں۔

20. سب بھائی تُمہیں سلام کہتے ہیں ۔پاک بوسہ لے کر آپس میں سلام کرو۔

21. مَیں پَولُس اپنے ہاتھ سے سلام لِکھتا ہُوں۔

22. جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہیں رکھتا ملعُون ہو ۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔

23. خُداوند یِسُو ع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔

24. میری مُحبّت مسِیح یِسُو ع میں تُم سب سے رہے ۔ آمِین۔

۱-کُرِنتھِیوں 16