۱-کُرِنتھِیوں 14:36-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. کیا خُدا کا کلام تُم میں سے نِکلا؟ یا صِرف تُم ہی تک پُہنچا ہے؟۔

37. اگر کوئی اپنے آپ کو نبی یا رُوحانی سمجھے تو یہ جان لے کہ جو باتیں مَیں تُمہیں لِکھتا ہُوں وہ خُداوند کے حُکم ہیں۔

38. اور اگر کوئی نہ جانے تو نہ جانے۔

39. پس اَے بھائِیو! نبُوّت کرنے کی آرزُو رکھّو اور زُبانیں بولنے سے منع نہ کرو۔

40. مگر سب باتیں شایستگی اور قرِینہ کے ساتھ عمل میں آئیں۔

۱-کُرِنتھِیوں 14