۱-سموئیل 5:10-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. پس اُنہوں نے خُدا کا صندُوق عقرُو ن کو بھیج دِیا اور جُوں ہی خُدا کا صندُوق عقرُو ن میں پُہنچا عقرُونی چِلاّنے لگے کہ وہ اِسرا ئیل کے خُدا کا صندُوق ہم میں اِس لِئے لائے ہیں کہ ہم کو اور ہمارے لوگوں کو مَروا ڈالیں۔

11. سو اُنہوں نے فِلستِیوں کے سرداروں کو بُلوا کر جمع کِیا اور کہنے لگے کہ اِسرا ئیل کے خُدا کے صندُوق کو روانہ کر دو کہ وہ پِھر اپنی جگہ پر جائے اور ہم کو اور ہمارے لوگوں کو مار ڈالنے نہ پائے کیونکہ وہاں سارے شہر میں مَوت کی ہلچل مچ گئی تھی اور خُدا کا ہاتھ وہاں نِہایت بھاری ہُؤا۔

12. اور جو لوگ مَرے نہیں وہ گِلٹِیوں کے مارے پڑے رہے اور شہر کی فریاد آسمان تک پُہنچی۔

۱-سموئیل 5