۱-سموئیل 25:36-44 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. اور ابِیجیل نابا ل کے پاس آئی اور دیکھا کہ اُس نے اپنے گھر میں شاہانہ ضِیافت کی طرح ضِیافت کر رکھّی ہے اور نابا ل کا دِل اُس کے پہلُو میں مگن ہے اِس لِئے کہ وہ نشہ میں چُور تھا ۔ سو اُس نے اُس سے صُبح کی روشنی تک نہ تھوڑا نہ بُہت کُچھ نہ کہا۔

37. صُبح کو جب نابا ل کا نشہ اُتر گیا تو اُس کی بِیوی نے یہ باتیں اُسے بتائِیں تب اُس کا دِل اُس کے پہلُو میں مُردہ ہو گیا اور وہ پتّھر کی مانِند سُن پڑ گیا۔

38. اور دس دِن کے بعد اَیسا ہُؤا کہ خُداوند نے نابا ل کو مارا اور وہ مَر گیا۔

39. جب داؤُد نے سُنا کہ نابا ل مَر گیا تو وہ کہنے لگا کہ خُداوند مُبارک ہو جو نابا ل سے میری رُسوائی کا مُقدّمہ لڑا اور اپنے بندہ کو بدی سے باز رکھّا اور خُداوند نے نابا ل کی شرارت کو اُسی کے سر پر لادااور داؤُد نے ابِیجیل کے بارہ میں پَیغام بھیجا تاکہ اُس سے بیاہ کرے۔

40. اور جب داؤُد کے خادِم کرمِل میں ابِیجیل کے پاس آئے تو اُنہوں نے اُس سے کہا کہ داؤُد نے ہم کو تیرے پاس بھیجا ہے تاکہ ہم تُجھے اُس سے بیاہنے کو لے جائیں۔

41. سو وہ اُٹھی اور زمِین پر اَوندھے مُنہ گِری اور کہنے لگی کہ دیکھ تیری لَونڈی تو نَوکر ہے تاکہ اپنے مالِک کے خادِموں کے پاؤں دھوئے۔

42. اور ابِیجیل نے جلدی کی اور اُٹھ کر گدھے پر سوار ہُوئی اور اپنی پانچ لَونڈِیاں جو اُس کے جلَو میں تِھیں ساتھ لے لِیں اور وہ داؤُد کے قاصِدوں کے پِیچھے پِیچھے گئی اور اُس کی بِیوی بنی۔

43. اور داؤُد نے یزرعیل کی اخِینو عم کو بھی بیاہ لِیا سو وہ دونوں اُس کی بِیویاں بنِیں۔

44. اور ساؤُل نے اپنی بیٹی مِیکل کو جو داؤُد کو بِیوی تھی لَیس کے بیٹے جلّیمی فِلطی کو دے دِیا تھا۔

۱-سموئیل 25