19. اور اُس نے کاہِنوں کے شہر نوب کو تلوار کی دھار سے مارا اور مَردوں اور عَورتوں اور لڑکوں اور دُودھ پِیتے بچّوں اور بَیلوں اور گدھوں اور بھیڑ بکریوں کو تہِ تَیغ کِیا۔
20. اور اخِیطو ب کے بیٹے اخِیملک کے بیٹوں میں سے ایک جِس کا نام ابی یا تر تھا بچ نِکلا اور داؤُد کے پاس بھاگ گیا۔
21. اور ابی یاتر نے داؤُد کو خبر دی کہ ساؤُل نے خُداوند کے کاہِنوں کو قتل کر ڈالا ہے۔
22. داؤُد نے ابی یاتر سے کہا مَیں اُسی دِن جب ادُومی دوئیگ وہاں مِلا جان گیا تھا کہ وہ ضرُور ساؤُل کو خبر دے گا ۔ تیرے باپ کے سارے گھرانے کے مارے جانے کا باعِث مَیں ہُوں۔
23. سو تُو میرے ساتھ رہ اور مت ڈر ۔ جو تیری جان کا خواہاں ہے وہ میری جان کا خواہاں ہے ۔ سو تُو میرے ساتھ سلامت رہے گا۔