۱-سلاطِین 19:19-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. سو وہ وہاں سے روانہ ہُؤا اورسافط کا بیٹا الِیشع اُسے مِلا جو بارہ جوڑی بَیل اپنے آگے لِئے ہُوئے جوت رہا تھا اور وہ خُود بارھوِیں کے ساتھ تھا اور ایلیّاہ اُس کے برابر سے گُذرا اور اپنی چادر اُس پر ڈال دی۔

20. سو وہ بَیلوں کو چھوڑ کر ایلیّاہ کے پِیچھے دَوڑا اور کہنے لگا مُجھے اپنے باپ اور اپنی ماں کو چُوم لینے دے پِھر مَیں تیرے پِیچھے ہو لُوں گا ۔اُس نے اُس سے کہا کہ لَوٹ جا ۔ مَیں نے تُجھ سے کیا کِیا ہے؟۔

21. تب وہ اُس کے پِیچھے سے لَوٹ گیا اور اُس نے اُس جوڑی بَیل کو لے کر ذبح کِیا اور اُن ہی بَیلوں کے سامان سے اُن کا گوشت اُبالا اور لوگوں کو دِیا اور اُنہوں نے کھایا۔ تب وہ اُٹھا اور ایلیّاہ کے پِیچھے روانہ ہُؤا اور اُس کی خِدمت کرنے لگا۔

۱-سلاطِین 19