۱-تِیمُتھِیُس 3:9-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔

10. اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں ۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔

11. اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے ۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں۔

12. خادِم ایک ایک بِیوی کے شَوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بند و بست کرتے ہوں۔

13. کیونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔

14. مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمّید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں۔

۱-تِیمُتھِیُس 3