۱-تِیمُتھِیُس 3:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیے دو زُبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔

9. اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔

10. اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں ۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔

11. اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے ۔ تُہمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیمان دار ہوں۔

12. خادِم ایک ایک بِیوی کے شَوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بند و بست کرتے ہوں۔

۱-تِیمُتھِیُس 3