۱-تِیمُتھِیُس 3:13-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. کیونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔

14. مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمّید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں۔

15. کہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو تو تُجھے معلُوم ہو جائے کہ خُدا کے گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلِیسیا میں جو حَق کا سُتُون اور بُنیاد ہے کیوں کر برتاؤ کرنا چاہئے۔

16. اِس میں کلام نہیں کہ دِین داری کا بھید بڑا ہے یعنیوہ جو جِسم میں ظاہِرہُؤااور رُوح میں راست بازٹھہرااور فرِشتوں کو دِکھائی دِیااور غَیر قَوموں میں اُس کی مُنادی ہُوئیاور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائےاور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔

۱-تِیمُتھِیُس 3