۱-توارِیخ 9:31-41 Urdu Bible Revised Version (URD)

31. اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیا ہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔

32. اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔

33. اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔

34. یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔

35. اور جِبعُو ن میں جِبعُو ن کا باپ یعی ایل رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔

36. اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدو ن اور صُور اور قِیس اوربعل اور نیر اور ندب۔

37. اور جدُور اور اخیُو اور زکرِیا ہ اور مِقلو ت۔

38. مِقلو ت سے سِمعا م پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائِیوں کے سامنے رہتے تھے۔

39. اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیدا ہُؤا اور ساؤُل سے یُونتن اورملکیشو ع اور ابِیندا ب اور اِشبعل پَیدا ہُوئے۔

40. اوریُونتن کا بیٹا مریببعل تھا اور مریببعل سے مِیکا ہ پَیدا ہُؤا۔

41. اور مِیکا ہ کے بیٹے فِیتُو ن اور ملک اور تحرِیع اور آخز تھے۔

۱-توارِیخ 9