3. اور یروشلیِم میں بنی یہُوداہ میں سے اور بنی بنیمِین میں سے اور بنی افرائِیم اور منسّی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔
4. عُوتی بِن عمِّیہُود بِن عُمر ی بِن اِمر ی بِن بانی جو فار ص بِن یہُودا ہ کی اَولاد میں سے تھا۔
5. اور سیلانیوں میں سے عسایا ہ جو پہلوٹھا تھا اور اُس کے بیٹے۔
6. اور بنی زارح میں سے یعوا یل اور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔
7. اور بنی بِنیمِین میں سے سلُّو بِن مُسلاّ م بِن ہُوداویا ہبِن ہسینُوآ ہ۔
8. اور ابنیا ہ بِن یرُو حام اور ایلا بِن عُزّی بِن مِکر یاور مُسلاّ م بِن سفطیا ہ بِن رعوا یل بنِ ابنیا ہ۔
9. اور اُن کے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مُطابِق نَو سَو چھپّن تھے ۔ یہ سب مَرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10. اور کاہِنوں میں سے یدعیا ہ اور یہُویرِ یب اور یکِین۔