۱-توارِیخ 9:27-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

27. اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُس کی نِگہبانی اُن کے سپُرد تھی اور ہر صُبح کو اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔

28. اور اُن میں سے بعض کی تحوِیل میں عِبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُن کو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نِکالتے تھے۔

29. اور بعض اُن میں سے اسباب اور مَقدِس کے سب ظرُوف اور مَیدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبُودار مصالِح پرمُقرّر تھے۔

30. اور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُودار مصالِح کا تیل تیّار کرتے تھے۔

31. اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیا ہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔

۱-توارِیخ 9