20. اور فِینحا س بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔
21. زکرِیا ہ بِن مسلمیا ہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا نِگہبان تھا۔
22. یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے ۔ یہ جِن کو داؤُد اور سموا یل غَیب بِین نے اِن کے منصب پر مُقرّر کِیا تھا اپنے نسب نامہ کے مُطابِق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے۔
23. سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔
24. اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرِق ۔ مغرِب ۔ شِمال اور جنُوب کی طرف۔
25. اور اُن کے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُن کو سات سات دِن کے بعد نَوبت بہ نَوبت اُن کے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا۔