12. اور عدایا ہ بِن یرُوحا م بِن فشحُور بِن ملکیاہاورمعسی بِن عدیئیل بِن یحزیرا ہ بِن مُسلاّ م بِن مسلمیت بِن اِمّیر۔
13. اور اُن کے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس ایک ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام کے لِئے بڑے قابِل آدمی تھے۔
14. اور لاویوں میں سے یہ تھے ۔سمعیا ہ بِن حسوب بِن عزرِیقا م بِن حسبیا ہ بنی مراریمیں سے۔
15. اور بقبَقّر ۔ حرش اور جلالاور متنیا ہ بِن مِیکا ہ بِن زِکر ی بِن آسف۔
16. اور عبد یاہ بِن سمعیا ہ بِن جلال بِن یدُوتو ناور برکیا ہ بِن آسا بِن القا نہ جو نطُوفاتیوں کے دیہاتمیں بس گئے تھے۔
17. اور دربانوں میں سے سلُوم اور عقّوب اور طلمُو ن اور اخِیمان اور اُن کے بھائی ۔ سلُوم سردار تھا۔
18. وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرِق کی طرف رہے ۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے۔
19. اور سلُوم بِن قور ے بِن ابی آسف بِن قورح اور اُس کے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خِدمت کی کارگُذاری پر تعِینات تھے اور خَیمہ کے پھاٹکوں کے نِگہبان تھے ۔ اُن کے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعِینات اور مدخل کے نِگہبان تھے۔
20. اور فِینحا س بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔
21. زکرِیا ہ بِن مسلمیا ہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا نِگہبان تھا۔
22. یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے ۔ یہ جِن کو داؤُد اور سموا یل غَیب بِین نے اِن کے منصب پر مُقرّر کِیا تھا اپنے نسب نامہ کے مُطابِق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے۔
23. سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔
24. اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرِق ۔ مغرِب ۔ شِمال اور جنُوب کی طرف۔