7. اور بنی بالع اِصبُو ن اور عُزّی اور عُزّی ا یل اور یریمو ت اور عِیر ی ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔
8. اور بنی بکر یہ ہیں ۔ زِمیر ہ اور یُوآ س اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمر ی اور یریمو ت اور ابیا ہ اور عنتوت اور علامت ۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔
9. اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10. اور یدع ا یل کا بیٹا بِلحا ن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں ۔ یعو س اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعا نہ اور زَیتا ن اور ترسِیس اور اخی سحر۔