۱-توارِیخ 7:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور بنی اِشکاریہ ہیں ۔ تولع اور فُوّہ اور یسُوب اورسمرو ن یہ چاروں۔

2. اور بنی تولع ۔ عُزّی اور رِفایا ہ اور یری ا یل اور یحمی اور اِبسا م اور سموا یل جو تولع یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُد کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔

3. اور عُزّی کا بیٹا اِزراخیا ہ تھا اور اِزراخیا ہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ میکا ئیل اور عبد یاہ اور یُوا یل اور یسیّا ہ ۔ یہ پانچوں ۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔

4. اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیوِیاں اور بیٹے تھے۔

5. اور اُن کے بھائی اِشکار کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔

۱-توارِیخ 7