۱-توارِیخ 6:64-72 Urdu Bible Revised Version (URD)

64. سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔

65. اور اُنہوں نے بنی یہُوداہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔

66. اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر افرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔

67. اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔

68. اور یُقمعا م اور اُس کی نواحی اور بَیت حَور ون اور اُس کی نواحی۔

69. اور ایّلُو ن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّو ن اور اُس کی نواحی دی۔

70. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعا م اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔

71. بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سےجولا ن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستارا ت اور اُس کی نواحی۔

72. اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِ س اور اُس کی نواحی ۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔

۱-توارِیخ 6