10. اور ساؤُل کے ایّام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعاد کے مشرِق کے سارے عِلاقہ میں اُن کے ڈیروں میں بس گئے۔
11. اور بنی جد اُن کے مُقابِل مُلکِ بسن میں سلکہ تک بسے ہُوئے تھے۔
12. اوّل یُوایل تھا اور سافم دُوسرا اور یعنَی اور سافط بسن میں تھے۔
13. اور اُن کے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ مِیکائیل اور مُسلاّ م اور سبعہ اور یُور ی اور یعکا ن اور زِیع اور عِبر ۔ یہ ساتوں۔
14. یہ بنی ابیخیَل بِن حُور ی بِن یارُوآح بِن جِلعاد بِن مِیکائیل بِن یسِیسی بِن یحدُو بِن بُوز تھے۔
15. اخی بِن عبدِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔
16. اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُو ن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔