17. مشرِق کی طرف چھ لاوی تھے ۔ شِمال کی طرف ہر روز چار۔ جنُوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔
18. مغرِب کی طرف پربا ر کے واسطے چار تو اُونچی سڑک پراور دو پربار کے لِئے۔
19. بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فرِیق یِہی تھے۔
20. اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کے خزانوں اور نذر کی چِیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھا۔
21. بنی لعدان ۔ سو لعدا ن کے خاندان کے جَیرسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لَعدا ن سے تعلُّق رکھتے تھے یہ تھے ۔ یحی ایلی۔
22. اور یحی ایلی کے بیٹے زیتا م اور اُس کا بھائی یُوا یل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔
23. عمرامیوں۔ اِضہاریوں ۔ حبرُونیوں اور عُزّی ایلیوں میں سے۔
24. سبُوایل بِن جیر سوم بِن مُوسیٰ بَیتُ المال پر مُختار تھا۔
25. اور اُس کے بھائی الِیعزر کی طرف سے اُس کا بیٹا رحبیا ہ ۔ رحبیا ہ کا بیٹا یسعیا ہ ۔ یسعیا ہ کا بیٹا یُورا م ۔ یُورا م کا بیٹا زِکر ی ۔ زِکر ی کا بیٹا سلُّومِیت۔
26. یہ سلُّومِیت اور اُس کے بھائی نذر کی ہُوئی چِیزوں کے سب خزانوں پر مُقرّر تھے جِن کو داؤُ دبادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذر کِیا تھا۔
27. لڑائیوں کی لُوٹ میں سے اُنہوں نے خُداوند کے گھرکی مرمّت کے لِئے کُچھ نذر کِیا تھا۔
28. اور سموایل غَیب بِین اور ساؤُل بِن قِیس اور ابنیر بِن نیر اور یُوآ ب بِن ضرُویا ہ کی ساری نذر ۔ غرض جو کُچھ کِسی نے نذر کِیا تھا وہ سب سلُّومِیت اور اُس کے بھائِیوں کے ہاتھ میں سپُرد تھا۔