۱-توارِیخ 24:3-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اور داؤُ دنے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُو ق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی ملِک کو اُن کی خِدمت کی ترتِیب کے مُطابِق تقسِیم کِیا۔

4. اور اِتمر کے بیٹوں سے زِیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئِیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسِیم کِئے گئے کہ ِالیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور اِتمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابِق آٹھ۔

5. اِس طرح قُرعہ ڈال کر اور باہم خلط ملط ہو کر وہ تقسِیم ہُوئے کیونکہ مَقدِس کے سردار اور خُدا کے سردار بنی اِلیعزر اور بنی اِتمر دونوں میں سے تھے۔

6. اور نتنی ا یل مُنشی کے بیٹے سمعیا ہ نے جو لاویوں میں سے تھا اُن کے ناموں کو بادشاہ اور امِیروں اور صدُو ق کاہِن اور اخی ملِک بِن ابِیاتر اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لِکھا ۔ جب اِلیعزر کا ایک آبائی خاندان لِیا گیا تو اِتمر کا بھی ایک آبائی خاندان لِیا گیا۔

7. اور پہلی چِٹّھی یہُو یریب کی نِکلی ۔ دُوسری یدعیا ہ کی۔

8. تِیسری حارِ م کی چَوتھی شعورِ یم کی۔

9. پانچوِیں ملکیاہ کی ۔ چھٹی میامِین کی۔

10. ساتوِیں ہقُّوض کی ۔ آٹھوِیں ابیا ہ کی۔

11. نوِیں یشُو ع کی ۔ دسوِیں سِکانیا ہ کی۔

12. گیارھوِیں اِلیا سِب کی ۔ بارھوِیں یقِیم کی۔

13. تیرھوِیں خُفّاہ کی ۔ چَودھوِیں یسبِا ب کی۔

14. پندرھوِیں بِلجا ہ کی ۔ سولھوِیں اِمّیر کی۔

15. سترھوِیں حزِیر کی ۔ اٹھارھوِیں فضِیض کی۔

16. اُنّیسویں فتحیا ہ کی ۔ بِیسوِیں یحزِ قیل کی۔

17. اکِیسوِیں یاکِن کی ۔ بائِیسوِیں جمُول کی۔

18. تیئِیسوِیں دِلایا ہ کی ۔ چَوبِیسوِیں معزیا ہ کی۔

19. یہ اُن کی خِدمت کی ترتِیب تھی تاکہ وہ خُداوند کے گھر میں اُس قانُون کے مُطابِق آئیں جو اُن کو اُن کے باپ ہارُو ن کی معرفت وَیسا ہی مِلا جَیسا خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا نے اُسے حُکم کِیا تھا۔

۱-توارِیخ 24