7. جیرسونیوں میں سے یہ تھے ۔ لعدا ن اورسِمعی۔
8. لعدا ن کے بیٹے ۔ سردار یحی ایل اور زَیتا م اور یُوا یل ۔ یہ تِین تھے۔
9. سِمعی کے بیٹے سلُومِیت اور حزی ا یل اور ہارا ن یہ تِین تھے ۔ یہ لعدا ن کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10. اورسِمعی کے بیٹے یحت ۔ زِینا اور یعُو س اور برِیعہ ۔ یہ چاروں سِمعی کے بیٹے تھے۔
11. اوّل یحت تھا اور زِیزا دُوسرا اور یعُو س اور برِیعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے ۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔