۱-توارِیخ 23:27-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

27. کیونکہ داؤُ دکی پِچھلی باتوں کے مُوافِق بنی لاوی جو بِیس برس اور اُس سے زِیادہ عُمر کے تھے گِنے گئے۔

28. کیونکہ اُن کا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھرِیوں میں اور سب مُقدّس چِیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں۔

29. اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذز کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمِیری روٹیوں یا توے پر کی پکّی ہُوئی چِیزوں یا تلی ہُوئی چِیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں۔

30. اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کی شُکرگُذاری اور سِتایش کریں۔

31. اور سبتوں اور نئے چاندوں اور مُقرّرہ عِیدوں میں ہمیشہ خُداوند کے حضُور پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانیاں اُس قاعِدہ کے مُطابِق جو اُن کے بارے میں ہے چڑھایا کریں۔

32. اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لِئے خَیمۂِ اِجتماع کی حِفاظت اور مَقدِس کی نِگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارُون کی اِطاعت کریں۔

۱-توارِیخ 23