1. اب داؤُ دبُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہو گیا تھا ۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیما ن کو اِسرا ئیل کا بادشاہ بنایا۔
2. اور اُس نے اِسرا ئیل کے سب سرداروں کو کاہِنوں اور لاویوں سمیت اِکٹّھا کِیا۔
3. اور تِیس برس کے اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لاوی گِنے گئے اور اُن کی گِنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کر کے اڑتِیس ہزار تھی۔
4. اِن میں سے چَوبِیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نِگرانی پر مُقرّر ہُوئے اور چھ ہزار سردار اور مُنصِف تھے۔