26. اور داؤُ دنے وہاں خُداوند کے لِئے مذبح بنایا اور سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کی قُربانیاں چڑھائِیں اور خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے آسمان پر سے سوختنی قُربانی کے مذبح پر آگ بھیج کر اُس کو جواب دِیا۔
27. اور خُداوند نے اُس فرِشتہ کو حُکم دِیا۔ تب اُس نے اپنی تلوار پِھر مِیان میں کر لی۔
28. اُس وقت جب داؤُ د نے دیکھا کہ خُداوند نے یبُوسی اُرنا ن کے کھلِیہان میں اُس کو جواب دِیا تھا تو اُس نے وہِیں قُربانی چڑھائی۔
29. کیونکہ اُس وقت خُداوند کا مسکن جِسے مُوسیٰ نے بیابان میں بنایا تھا اور سوختنی قُربانی کا مذبح جِبعُو ن کی اُونچی جگہ میں تھے۔
30. لیکن داؤُ دخُدا سے پُوچھنے کے لِئے اُس کے آگے نہ جا سکا کیونکہ وہ خُداوند کے فرِشتہ کی تلوار کے سبب سے ڈر گیا۔