23. اور جسُور اور ارا م نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔
24. اور حصرو ن کے کالِب اِفرا تہ میں مَر جانے کے بعد حصرو ن کی بِیوی ابیا ہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔
25. اور حصرو ن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں ۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔