۱-توارِیخ 17:9-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور مَیں اپنی قَوم اِسرا ئیل کے لِئے ایک جگہ ٹھہراؤُں گااور اُن کو قائِم کر دُوں گا تاکہ اپنی جگہ بسے رہیں اورپِھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پِھر اُن کودُکھ دینے پائیں گے جَیسا شرُوع میں ہُؤا۔

10. اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرا ئیل پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُوں گا ۔ ماسِوا اِس کے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لِئے ایک گھر بنائے گا۔

11. اور جب تیرے دِن پُورے ہو جائیں گے تاکہ تُو اپنے باپ دادا کے ساتھ مِل جانے کو چلا جائے تو مَیں تیرے بعدتیری نسل کو تیرے بیٹوں میں سے برپا کرُوں گا اور اُس کی سلطنت کو قائِم کرُوں گا۔

12. وہ میرے لِئے گھر بنائے گا اور مَیں اُس کا تخت ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا۔

13. مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور وہ میرا بیٹا ہو گا اورمَیں اپنی شفقت اُس پر سے نہیں ہٹاؤُں گا جَیسے مَیں نے اُس پر سے جو تُجھ سے پہلے تھا ہٹا لی۔

14. بلکہ مَیں اُس کو اپنے گھر میں اور اپنی مملکت میں ابدتک قائِم رکُھّوں گا اور اُس کا تخت ابد تک ثابِت رہے گا۔

15. سو ناتن نے اِن سب باتوں اور اِس ساری رویا کے مُطابِق اَیسا ہی داؤُ دسے کہا۔

16. تب داؤُ دبادشاہ اندر جا کر خُداوند کے حضُور بَیٹھا اور کہنے لگا اَے خُداوند خُدا مَیں کَون ہُوں اور میراگھرانا کیا ہے کہ تُو نے مُجھ کو یہاں تک پُہنچایا؟۔

17. اور یہ اَے خُدا تیری نظر میں چھوٹی بات تھی بلکہ تُونے تو اپنے بندہ کے گھر کے حق میں آیندہ بُہت دِنوں کاذِکر کِیا ہے اور تُو نے اَے خُداوند خُدا مُجھے اَیسامانا کہ گویا مَیں بڑا منزلت والا آدمی ہُوں۔

18. بھلا داؤُ دتُجھ سے اُس اِکرام کی نِسبت جو تیرے خادِم کا ہُؤا اَور کیا کہے؟ کیونکہ تُو اپنے بندہ کو جانتاہے۔

۱-توارِیخ 17